4 جولائی 2011 - 19:30

سکھر…سکھر کی سینٹرل جیل ون میں قیدیوں نے سہولیات کی عدم فراہمی پر احتجاج کردیا۔اس دوران تین اہلکاروں سمیت 6افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: سینٹرل جیل ون میں قیدیوں کا ایک گروپ بیٹھا باتیں کر رہا تھا کہ اس دوران جیل عملے اور قیدیوں میں تلخ کلامی ہوگئی جو بڑھ کر جھگڑے کی صورت اختیار کرگئی۔ قیدیوں اور جیل اہلکاروں میں ہاتھا پائی ہوئی۔قیدیوں نے کچھ اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ چھینتے ہوئے انہیں یرغمال بنانے کی بھی کوشش اور بیرکوں میں توڑ پھوڑ کی۔جس کے بعد جیل انتظامیہ نے جیل کی ناکہ بند ی کر کے آپریشن شروع کردیا اور ضلعی پولیس کو بھی طلب کرلیا۔ہنگامہ آرائی روکنے کے لئے پولیس نے قیدیوں پر شیلنگ کی۔ہنگامے میں تین اہلکاروں سمیت 6افرادزخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کردیاگیا۔قیدی یا اہلکار کی ہلاکت کی افوا بھی گردش کرتی رہی تاہم ابھی تک کسی بھی قیدی یا اہلکار کی ہلاکت کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/169